چندی گڑھ21جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال نے جاٹ تحریک کو لے کر سخت تیور دکھائے ہیں۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تحریک کے نام پرکسی بھی قسم کے تشدد برداشت نہیں کئے جائیں گے۔حکومت تشدد کا اپنے طریقے سے جواب دے گی۔یہی نہیں انہوں نے یشپال ملک پر جاٹ ریزرویشن کو لے کر سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا۔وزیراعلیٰ نے عوام سے ایسے نام نہاد لیڈروں کے جھانسے میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔وزیراعلیٰ ہفتہ کو چنڈی گڑھ میں گرو گوبند سنگھ کے 350ویں پرکاش اتسو کیلئے پوری ریاست سے آئے ہوئے سنت معاشرے کے لوگوں سے ملاقات کررہے تھے ۔اسی دوران وہ صحافیوں کی طرف جاٹ لیڈریشپال ملک کی طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتر پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ میں بی جے پی اکثریت والے علاقے میں احتجاج کرنے کے سلسلے میں پوچھے گئے پرسوالات کاجواب دے رہے تھے۔نہوں نے کہا کہ کسی بھی اس طرح کی تحریک کوسیاسی طور سے ایک قسم سے اچھالنا الگ موضوع ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک جاٹ ریزرویشن کا موضوع ہے توحکومت نے قانون منظور کیا ہے، چونکہ اب وہ معاملہ کورٹ میں زیرِالتواہے۔انہوں نے کہا کہ یشپال ملک جہاں تک بالواسطہ اور براہ راست روپے سے ریزرویشن کے نام پر جو سیاست کر رہے ہیں۔وہ اچھا نہیں ہیں اور انہیں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔جاٹ تحریک سے نمٹنے کیلئے اکثر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر پرامن طریقے بات کی جائے گی تو اس پرغورکیاجائے گا۔لیکن اگر کسی بھی قسم کی امن تحلیل کرنے کا کام کیا جائے گا تو حکومت اس سے اپنے طریقے سے پیش آئے گی۔